Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اہل علاقہ کی محرومیوں کو دور کرنا اور عوامی خدمت میرا اولین مقصد ہے، چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ

اہل علاقہ کی محرومیوں کو دور کرنا اور عوامی خدمت میرا اولین مقصد ہے، چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد کے سینئر ماہر قانون دان ملنسار اور درد دل رکھنے والی شخصیت چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ نے جلسہ عام سے خطاب کرکے اہل علاقہ کے دل موہ لئے چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ نے جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ کی محرومیوں کو دور کرنا اور عوامی خدمت میرا اولین مقصد ہے اس دفعہ کسی بھی سیاست دان کو عوام و الناس کے جذبات اور قیمتی ووٹ سے ہرگز کھیلنے نہیں دیا جائے گا

اس دفعہ جھوٹے وعدوں اور نعروں کی سیاست نہیں ہوگی ہارون آباد کی غیور عوام اب پوری طرح ان سیاسی اداکاروں کو پہچان چکی ہے اور اس دفعہ پیرا شوٹ کی مدد سے آنے والے کسی بھی سیاست دان کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی میں عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور عوامی خدمت ہی میرا اولین مقصد ہے مزید انکا کہنا تھا کہ جیت اور شکست زندگی کا حصہ ہے میں سیاسی اداکاروں کی طرح ہرگز جھوٹے وعدے نہیں کرونگا

بلکہ سیاست کو عبادت سمجھ کر اور آپ کے قیمتی ووٹ اور اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکنہ کوشش کرونگا چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ کے اس دھواں دار خطاب پر پورا پنڈال تالیوں کی تھاپ پر گونج اٹھا اور چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے فضاء میں گونج اٹھے اس جلسہ عام میں اہل علاقہ کی غیور عوام کا کثیر تعداد میں جم غفیر تھا

Exit mobile version