59

جو ملک بھر میں علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے آپ سبھی ممبران کے لئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے

جو ملک بھر میں علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے آپ سبھی ممبران کے لئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے صدر حاجی محمدسلیم عاصم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں آر یو جے پاکستان ہارون آباد کے ممبران و عہدیدران نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ملک عمیر نے حاصل کی نعت رسول مقبول کا ہدیہ عبدالرشید یوسفی نے پیش کیا نقابت کے فرائض ملک شاہد حنیف سناٹا جنرل سیکرٹری نے ادا کئے

اس موقع پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے صدر حاجی محمد سلیم عاصم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد میں نئے آنے والے ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان علاقائی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ملک بھر میں علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے

آپ سبھی ممبران کے لئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ آپ اچھی اور بڑی تنظیم کا حصہ بنے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد ہمیشہ عوامی اور علاقائی مسائل کے خاتمہ کے لئے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر رہی ہے ہم اپنی صحافی برادری کے ہر دکھ سکھ میں پیش پیش ہیں اور کسی بھی مشکل گھڑی میں اپنی صحافی برادری کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے

ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے ضلعی نائب صدر خرم شہزاد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے پلیٹ فارم پر نئے آنے والے ممبران کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان وہ تنظیم ہے جس میں ملک بھر سے صحافی حضرات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ہم نے ایک ایک پھول اکٹھا کرکے گلدستہ تیار کیا ہے اور آج اس گلدستے کو میں آپ سبھی پیارے بھائیوں کے ہاتھ سونپ رہا ہوں مجھے آپ سے امید ہے کہ آپ اس خوبصورت گلدستے کی ہمیشہ حفاظت کرینگے

اور اسے کبھی بکھرنے نہیں دینگے میں پرامید ہوں کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل ہارون آباد کے تمام ممبران و عہدیدران اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینگے اجلاس کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور آپس میں اتفاق اور متحد رہنے کے لئے دعائے خیر بھی کروائی گئی دعائے خیر کے بعد تمام ممبران و عہدیدران کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا آخر میں تمام نئے آنے والے ممبران کے گلے میں مالا بھی پہنائی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں