گذشتہ دن دھابیجی بلوچ کالونی کے سرکاری اسکول کا چھت پلستر گرنے اور اخبارات میں خبریں لگنے کے بعد ایجوکیشن سیکرٹری نے نوٹس لے لیا
ایجوکیشن انجینئر محبوب میمن ، سپرڈنٹ انجینئر ارشاد علی میمن ، ڈی او ٹھٹھہ ایجوکیشن رحیم سومرو ، ٹی او پرائمری ساکرو نانا کلمتی بلوچ ، نے مذکورہ اسکول کا معائنہ کیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایجوکیشن ٹیم کا کہنا تھا کہ اسکول بلڈنگ کی جلد تعمیر کی جائے گی اور نیا فرنیچر بھی دیا جائے گا جبکہ جولائی میں سندھ میں تعلیم کی بہتری کے لئے نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے اور بند اسکولز بھی کھولیں جائیں گے