Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گذشتہ دن دھابیجی بلوچ کالونی کے سرکاری اسکول کا چھت پلستر گرنے اور اخبارات میں خبریں لگنے کے بعد ایجوکیشن سیکرٹری نے نوٹس لے لیا

گذشتہ دن دھابیجی بلوچ کالونی کے سرکاری اسکول کا چھت پلستر گرنے اور اخبارات میں خبریں لگنے کے بعد ایجوکیشن سیکرٹری نے نوٹس لے لیا

ٹھٹھہ نمائندہ
گذشتہ دن دھابیجی بلوچ کالونی کے سرکاری اسکول کا چھت پلستر گرنے اور اخبارات میں خبریں لگنے کے بعد ایجوکیشن سیکرٹری نے نوٹس لے لیا اسکول کا معائنہ رپورٹ مرتب کرنے کے بعد جلد بلڈنگ کی تعمیر شروع کی جائے گی تفصیلات کیمطابق گذشتہ دن بھنبھور دھابیجی کے مقامی سرکاری اسکول کا چھت پلستر گرنے سے ایک طالب علم زخمی ہوا تھا جسکی خبر اخبارات میں لگنے کے فوراً بعد تعلیمی افسران جنمیں ڈپٹی سکریٹری پلاننگ و ڈولپمنٹ عبدالقدیر انصاری ، اسسٹنٹ انجینئر یوسف منگی ،

ایجوکیشن انجینئر محبوب میمن ، سپرڈنٹ انجینئر ارشاد علی میمن ، ڈی او ٹھٹھہ ایجوکیشن رحیم سومرو ، ٹی او پرائمری ساکرو نانا کلمتی بلوچ ، نے مذکورہ اسکول کا معائنہ کیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایجوکیشن ٹیم کا کہنا تھا کہ اسکول بلڈنگ کی جلد تعمیر کی جائے گی اور نیا فرنیچر بھی دیا جائے گا جبکہ جولائی میں سندھ میں تعلیم کی بہتری کے لئے نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے اور بند اسکولز بھی کھولیں جائیں گے

Exit mobile version