31

حکومت عوام کو زمین بیچنے پر مجبور نہ کریں اور عوام کو ڈرانے اور دھمکانے سے گریز کریں، منتخب ایم پی اے

حکومت عوام کو زمین بیچنے پر مجبور نہ کریں اور عوام کو ڈرانے اور دھمکانے سے گریز کریں، منتخب ایم پی اے

ضلع مہمند
عوامی نیشنل پارٹی سے منتخب ایم پی اے اور ممتاز قبائلی رہنماء نثارمومند نے دورباخیل احتجاجی کیمپ جاکر وہاں پر موجود لوگوں کے ساتھ ملے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو زمین بیچنے پر مجبور نہ کریں اور عوام کو ڈرانے اور دھمکانے سے گریز کریں.انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے

کہ وہ ضلع مومند کے غریب عوام کے زمینوں پر زبردستی قبضہ کریں. صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ پولیس لائن اور جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے متبادل جگہ کا بندوبست کرلیں اور غریب عوام پر ظلم و جبر سے گریز کریں.ایم پی اے نثار مومند نے احتجاجی کیمپ والوں کو یقین دلایا کہ

وہ اس مسلہ کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصيل حليمزئ اے این پی کے صدر مجيد خان ، ضلعی میڈیا کوارڈینیٹر ھدایت مومند ،کونسلر ملک ندیم خان ،یوتھ کونسلر مظفر خان۔ ملک سيف الله، شفيع الله اور دیگر نے کا کیمپ کا دورہ کیا ۔ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔
کہ تحصیل حلیمزئی میں دورباخیل,غازی کور قوم کا لنڈئی جورہ میں جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس لائنز کی تعمیر کے لیے زمین دینے سے انکار کیا ہے. اور جواب میں انتظامیہ نے سیکشن فور لگایا ہے جس کے خلاف احتجاجی کیمپ تین روز سے جاری ہے.مقامی لوگوں کا موقف ہے کہ ہم اپنے آبائی زمین کسی صورت فروخت نہیں کرسکتے۔

یہ ہمارے بچوں کی مکانات اور گھروں کی تعمیر کے لیے یہ تھوڑا سا زمین ہے اگر حکومت نے زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اپنے بچوں اور خواتین سمیت آخری حد تک احتجاج اور مزاحمت کرینگے۔غازی کور اور کمال کور دورباخیل قبیلہ کے مشران نے مشترکہ موقف ایم پی اے نثار مومند کے سامنے رکھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں