20

خصوصی بچے معذور نہیں وہ منفرد ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین لغاری

خصوصی بچے معذور نہیں وہ منفرد ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین لغاری

ٹھٹھہ (امین فاروقی )خصوصی بچے معذور نہیں وہ منفرد ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین لغاری

خصوصی بچوں کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن و ریہبلیٹیشن ندیم ابراہیم
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو بھی معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن و ریہبلیٹیشن سمیت ہر ذی شعور فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خصوصی بچے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کا بھی نام روشن کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ مکلی میں خصوصی طلبہ و طالبات کے سالانہ امتحانی نتائج کے اعلان اور تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن و ریہبلیٹیشن کیمپلکس کراچی ندیم ابراہیم، پرنسپال اسپیشل ایجوکیشن و ریہبلیٹیشن سینٹر مکلی امتیاز خان، ڈسٹرکٹ ایجوکشن افسر پرائمری عبدالرحیم سومرو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ لیکچرار سیدہ فزہ شاہ ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار مختلف محکموں کے افسران سمیت اساتذہ، والدین اور خصوصی بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین لغاری نے کہا کہ خصوصی بچے معزور نہیں وہ منفرد ہیں جنہیں قدرت نے بہت ساری صلاحتیوں سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کے انعقاد سے خصوصی بچوں کی نہ فقط جسمانی نشو نماء بلکہ حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے، معاشرے میں جس طرح عام بچوں کو تعلیم و دیگر بنیادی حقوق حاصل ہیں اتنے ہی خصوصی بچوں کے بھی حقوق ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کرنا ہم سب پر عائد ہوتا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن و ریہبلیٹیشن کامپلیکس کراچی ندیم ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تدریسی نظام کی ضرورت ہے جو خصوصی بچوں کے ساتھ مثبت رویوں پر ما‏ئل کرے، اس لئے ہم خصوصی بچوں کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

تقریب سے پرنسپال اسپیشل ایجوکیشن و ریہبلیٹیشن سینٹر مکلی امتیاز خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خصوصی طلبہ میں رزلٹ کارڈ، اسکولی بیگز، ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ خصوصی بچوں کی جانب سے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں