ڈی پی او مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ کی مہمند پریس کلب کا دورہ
ضلع مہمند
ڈی پی او مہمند سجاد احمد خان صاحبزادہ کی مہمند پریس کلب کا دورہ۔ مہمند پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ طویل نشت۔صحافیوں کے ساتھ محتلف امور پر تبادلہ خیال۔
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مہمند پولیس آزادی صحافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مہمند پریس کلب کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد خان صاحبزادہ۔
قبائلی ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد خان صاحبزادہ نے مہمند پریس کلب کا تفصیلی دورہ کیا۔
پریس کلب ممبران کے ساتھ طویل نشت کرکے محتلف امور پر بحث کی۔ مہمند پریس کلب ممبران نے صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندھی کیا گیا۔ڈی پی او سجاد احمد خان صاحبزادہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مہمند پولیس بذات خود آزادی صحافت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کیونکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔ اور بتایا کہ مہمند پریس کلب کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے ان کی ھر قسم محرومیاں ختم کریں گے۔
انہوں نے علاقائی صورتحال کے بارے میں کہا کہ مہمند پولیس ہر قسم کی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے تعیناتی کے دوران مہمند پولیس کو تمام ضروری آلات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے