35

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ سے نائلہ شاہ زمان میر پارٹی رہنما پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی خصوصی ملاقات

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ سے نائلہ شاہ زمان میر پارٹی رہنما پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی خصوصی ملاقات 

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ سے نائلہ شاہ زمان میر پارٹی رہنما پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی خصوصی ملاقات ، یاسین ملک کی آزادی کے لیئے کی جانے والی کوشش پر نائلہ شاہ زمان میر کو قابل تعریف الفاظ سے نوازا مشال ملک سے نائلہ شاہ زمان میر نے یاسین ملک کے لیئے بنائی جانے والی ڈاکومنٹری کا تذکرہ بھی کیا حریت رہنما مقبوضہ کشمیر یاسین ملک کی زوجہ نے نائلہ شاہ زمان میر کی 25 سالہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور یاسین ملک کی رہائی کے لیئے

کوششوں پر سلام عقیدت و خراج عقیدت پیش کیاوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نائلہ شاہ زمان میر سینیئر پارٹی رہنما پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے حریت رہنما مقبوضہ کشمیر یاسین ملک کی زوجہ مشال ملک سے تفصیلی ملاقات کی نائلہ شاہ زمان میر کا مشال ملک کو کہنا تھا کہ یاسین ملک کی عمر قید کی سزا اور کشمیریوں کی نسل کشی کسی بھی قانون کے مطابق درست و صحیح نہیں ہے نائلہ شاہ زمان نے مشال ملک کو آزاد کشمیر پر کام کرنے کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی
مشال ملک نے کہا

کہ نائلہ شاہ زمان کی 25 سال کی جدوجہد پر میں ان کو صمیم قلب سے خراج تحسین پیش کرتی ہوں ہم کشمیریوں کے حق میں نائلہ شاہ زمان میر نے جس بہادری ، دلیری اور ہمت و حوصلے کے ساتھ آواز بلند کی ہے وہ خروج تحسین کی مستحق ہیں نائلہ شاہ زمان میر نے دوران گفتگو مشال ملک کو کہا کہ میں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹیوٹر ، فیس بک ، واٹس ایپ ، ٹک ٹاک ، سنیک ویڈیو ایپ ، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر یاسین ملک کے حق میں آواز کو بلند کیا ہے اور اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے سے یاسین ملک کے حق و حمایت میں پوسٹرز بنائے ہیں اور عالمی دنیا تک اپنی آواز کو پہنچایا ہے
نائلہ شاہ زمان میر سینیئر پارٹی رہنما پاکستان تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ میں یاسین ملک کے لیئے ہر محاذ پر آواز کو بلند کرتی رہوں گی عالمی عدالت میں یاسین ملک کی آواز کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سے پہنچاؤں گی مشال ملک نے کہا کہ نائلہ شاہ زمان میر نے زندگی کے 25 سال مسلسل آزادی کشمیر اور یاسین ملک کی رہائی میں جو وقت دیا نائلہ شاہ زمان میر کی ان عظیم خدمات کو مورخین یقیناً تاریخ کے سنہری اوراق میں تحریر کریں گی مشال ملک نے کہا

کہ بیشک نائلہ شاہ زمان میر ایک سیاسی ، سماجی اور صحافتی شخصیت ہیں نائلہ شاہ زمان میر نے کہا کہ میں عنقریب یاسین ملک کے حق میں ڈاکومنٹری کا آغاز کرنے جا رہی ہوں جس میں فرضی کردار یاسین ملک کی مظلومیت اور بھارتی حکومت کے مظالم کو دنیا تک پہنچائیں گے اس پر مشال ملک کا کہنا تھا کہ ضرور آپ ڈاکومنٹری تیار کریں میں آپکو خروج تحسین پیش کرتی ہوں کہ آپ نے میری شوہر یاسین ملک کی حمایت میں ڈاکومنٹری بنانے کا پختہ عزم و ارادہ کیا ہے اس پر میرا تعاون آپ کے شانہ بشانہ رہے گا

نائلہ شاہ زمان میر نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر بنوں اور عوام کی حمایت سے پاکستان کی وسیع اعظم بنوں جس کی جواب میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ نائلہ شاہ زمان آپ ایک با صلاحیت ، ہنر مند علم والی باشعور بہترین شخصیت کی حامل ہیں میری دعا ہے کہ آپ آزاد کشمیر اور پاکستان کی وسیع اعظم بنیں نائلہ شاہ زمان میر نے کہا کہ میرے جسم میں جب تک خون کا آخری قطرہ موجود ہے اور جب تک میرے

جسم میں روح موجود ہے میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جنگ اور یاسین ملک کی رہائی کی انتھک کوششیں کرتی رہوں گی میں ایک کشمیری ہوں اور پاکستان میں رہتے ہوئے میرا دل مقبوضہ کشمیر والوں کی بے بسی لاچارگی اور مظلومیت کی دھڑکتا ہےمشال ملک نے کہا کہ قائد اعظم کے سنہرے پاکستان کی جیتی جاگتی تصویر نائلہ شاہ زمان میر ہیں علامہ اقبال کے شاہینوں کی فہرست میں نائلہ شاہ زمان میر کا نام سب سے اوپر ہےمشال ملک نے کہا کہ میں نائلہ شاہ زمان میر کی کاکردگی کو دیکھتی رہتی ہوں میری ہمیشہ سپورٹ ان کے ساتھ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں