22

زیادتی کا شکار کم سن بچی کو انصاف فراہم کرانے تاجروں نے شٹر بند ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

زیادتی کا شکار کم سن بچی کو انصاف فراہم کرانے تاجروں نے شٹر بند ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ نمائندہ
زیادتی کا شکار کم سن بچی صباء کو انصاف فراہم کرانے سول ہسپتال گھارو کی انتظامیہ کا میڈیکل رپورٹ میں سست روی اور بچی کے علاج میں بے توجہگی کیخلاف سول سوسائٹی اور مقامی تاجروں نے شٹر بند ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا پریس کلب کے سامنے تاجر کمیٹی رہنما داود شاہ خان ، شہری ایکشن کمیٹی رہنماوٴں قاری عبدالسلام تنولی , ہوت خان کلمتی ، قاری فیاض دیشانی , و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ 9 سال کی کم سن بچی صباء بھٹی کو انصاف فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ملزم ساجن بھنگی پر درج ایف آئ آر اور رورل ہیلتھ سینٹر گھارو انتظامیہ کا میڈیکل رپورٹ میں سست روی سمیت متاثرہ بچی کا علاج نہ کیا جانا تشویشناک عمل ہے

مظاہرین نے ایس پی ٹھٹھہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ بچی صباء کو انصاف فراہم کرتے ہوئے ملزم ساجن بھنگی کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے دیگر صورت کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں