24

عمران خان کس حیثیت میں کے پی کے کا سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کررہے ہیں،کیپٹن عاصم ملک

عمران خان کس حیثیت میں کے پی کے کا سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کررہے ہیں،کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر ناجائز استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کس حیثیت میں اور کس بنیاد پر خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر، گاڑیاں اور وسائل استعمال کر رہے ہیں، وہ نا تو اس وقت وزیراعظم ہیں،

نا ایم این اے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن لیڈر، پھر یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر سمیت دیگر وسائل کو بے دردی سے کیوں لوٹ رہے ہیں اور خیبرپختونخواہ حکومت بھی ان کو مکمل پروٹوکول دے رہی ہے، یہ سراسر نا انصافی اور صوبے کے وسائل ناجائز لوٹنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کرنا چھوڑیں کیونکہ وہ اس وقت عام پاکستانی اور صرف اپنی پارٹی کے چیئرمین ہیں نہ کہ وہ وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر یا رکن قومی اسمبلی ہیں،

کیپٹن عاصم ملک نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے وسائل وہاں کی عوام کی امانت ہیں نہ کہ ان کی پارٹی کے چیئرمین کی عیاشیوں کے لئے وقف ہیں، میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے عوامی وسائل کو بے دردی سے خرچ پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوموٹو ایکشن لے اور قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹنے پر جواب طلب کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں