28

شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکسز کی ادائیگیاں کریں بصورت دیگر نادہندگان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی- سید محمد معین

شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکسز کی ادائیگیاں کریں بصورت دیگر نادہندگان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی- سید محمد معین

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)مجموعی طور پر رہائشی علاقوں میں ٹیکسز ادائیگیوں کے حوالے سے احساس ذمہ داری نہیں پایا جارہا، ان خیالات کا اظہار حالیہ نئے تعینات ہونے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیخوپورہ سید محمد معین نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب اور سینئر صحافی حاجی عبدالروف سے اپنے آفس میں دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے کیا-

(شیخوپورہ) صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب اور سینئر صحافی حاجی عبدالروف نئے تعینات ہونے والے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیخوپورہ سید محمد معین سے دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ یکم مئی 2022 سے 18 مئی 2022 تک 8 لاکھ کی ریکوری کی گئی جبکہ انکی تعیناتی کے روز 18 مئی سے 26 مئی 12 لاکھ اور مجموعی طور پر 20 لاکھ کی ریکوری وصول کی گئیں ہیں اور ماہ مئی کےاختتام تک کل 50 لاکھ سے زائد ٹیکسز ریکوریوں کی وصولیاں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا

کہ شہری قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکسز کی ادائیگیاں کریں بصورت دیگر اس ضمن میں متعلقہ انسپکٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈیفالٹرز کی ریکوریوں کی عدم وصولی کی صورت میں انکی پراپرٹی سربمہر کردی جائیں گی۔ سید محمد معین کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا اور شفافیت میری اولین ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں