39

ضلع مہمند : ائمہ کرام کو دس ہزار اعزازیہ کی عدم ادائیگی مایوس کن ہے

ضلع مہمند : ائمہ کرام کو دس ہزار اعزازیہ کی عدم ادائیگی مایوس کن ہے

ضلع مہمند(افضل صافی سے)ائمہ کرام کو دس ہزار اعزازیہ کی عدم ادائیگی مایوس کن ہے دوسری اضلاع میں چھ ماہ سے اعزازیہ دی جاتی ہیں ہم نے بار بار دفاتر کے چکر لگائیں۔ مگر انتظامیہ لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔ اگر آئندہ جمعے تک اعزازیہ ادا نہ کیا گیا۔ تو نماز جعمہ کے خطبوں میں پولیو سمیت تمام سرکاری تقریبات سے مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ آئمہ کرام کی ڈیڈ لائن۔
مہمند پریس کلب ضلع میں مختلف علاقوں کے مساجد کی خطیبِ، ائمہ کرام نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے مولانا مسیح اللہ،

مولانا گل نزیر، مولانا مبشر اور محمد نسیم و دیگر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے جامعہ مسجدوں کے ائمہ کرام خطیبوں کو دس ہزار ماہانہ اعزازیہ جاری کیا ہے۔ جوکہ دوسرے اضلاع کی آئمہ کرام,خطیبوں کو گزشتہ چھ ماہ سے دی جاتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے ضلع مہمند کے ائمہ کرام و خطیب اعزازیہ سے تاحال محروم رکھا گیا ہے۔ اعزازیہ کے معلومات کے سلسلے میں ائمہ کرام کے وفود کئی بار دفاتر کے چکر لگائے

۔ چونکہ تقریبا دو سو ائمہ کرام خطیبوں نے اعزازیہ کے لئے ضروری دستاویزات جمع کی ہیں۔ جس پر تمام کاروائیاں بھی مکمل ہوچکے ہیں۔ مگر انتظامیہ اعزازیہ افتتاحی تقریب کے بہانے سے طول دے رہے ہیں۔ جبکہ ائمہ کرام اور خطیب بار بار زحمت سے تھک چکے ہیں۔ ائمہ کرام اور خطیبوں کے وفد نے اخباری بیان کے ذریعے ڈیڈ لائن دی۔ کہ اگر آئندہ جمعہ تک اعزازیہ ادا نہیں کیا گیا۔ تو نماز جمعہ کے خطبوں میں پولیو سمیت ہر قسم سرکاری تقریبات سے مکمل بائیکاٹ کرکے عوامی حلقے اپنے ساتھ بائیکاٹ میں شامل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں