37

ضلع مہمند۔ :ایس پی انوسٹیگیشن مہمند روخانزیب خان کا تھانہ غلنئ کا دورہ

ضلع مہمند۔ :ایس پی انوسٹیگیشن مہمند روخانزیب خان کا تھانہ غلنئ کا دورہ

ضلع مہمند۔
ایس پی انوسٹیگیشن مہمند روخانزیب خان کا تھانہ غلنئ کا دورہ ۔اور کرائم سین یونٹ کا ازسرنو افتتاح۔ ایس ایچ او غلنئ اسرار خان اور انوسٹیگیشن انچارج مراد خان بھی ہمراہ۔*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سجاد احمد صاحبزادہ کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انوسٹیگیشن مہمند روخانزیب خان نے تھانہ غلنئ کا اچانک دورہ کیا۔ اور کرائم سین یونٹ کا ازسر نو افتتاح کیا۔ اس دورے میں ایس ایچ او غلنئ اسرار خان اور انوسٹیگیشن انچارج مراد خان بھی انکے ہمراہ تھے۔
بعد میں ریکارڈ کی درستگی کے پیش نظرایس پی انوسٹیگیشن مہمند نے تھانہ غلنئ کی تمام رجسٹرات کی جانج پڑتال کی۔ تھانہ سٹاف کو عوام کیلئے بروقت انصاف رسائی کی ہدایات جاری کئے۔ ایس پی انوسٹیگیشن مہمند نے تھانہ بلڈنگ، حوالات، پولیس موبائل اور سیکورٹی کو چیک کیا اور الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا۔
اس دوران ایس پی انوسٹیگیشن مہمند روخانزیب خان نے پہلی مرتبہ مہمند پولیس کرائم سین یونٹ کا افتتاح کیا۔ کرائم سین سٹاف کو انوسٹیگیشن کٹ اور فنگر پرنٹ اشیاء حوالہ کرکے ان کا پریکٹیکل ٹیسٹ لیا۔ کرائم سین سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مزید بہتری کی ہدایات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں