47

مہمند۔ :صوبائی حکومت کی جانب سے مساجد کے ائمہ کرام کےلئے ماہانہ اعزازیہ دینے کے حوالے سے غلنئ جرگہ ہال میں خصوصی تقریب کا اہتمام۔

مہمند۔ :صوبائی حکومت کی جانب سے مساجد کے ائمہ کرام کےلئے ماہانہ اعزازیہ دینے کے حوالے سے غلنئ جرگہ ہال میں خصوصی تقریب کا اہتمام۔

ضلع مہمند۔(افضل صافی سے)صوبائی حکومت کی جانب سے مساجد کے ائمہ کرام کےلئے ماہانہ اعزازیہ دینے کے حوالے سے غلنئ جرگہ ہال میں خصوصی تقریب کا اہتمام۔، تقریب میں MNA ساجدخان کے علاوہ سرکاری اور سیاسی شخصیات سمیت علمائے کرام کی شرکت،تقریب میں 138 علمائے کرام سمیت اقلیتی پادری کو 60 ہزار روپے فی کس کے چیک تقسیم کئے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے مساجد کے آئمہ کرام کےلئے ماہانہ اعزازیہ دینے کے اعلان کے بعد ضلع مہمند کے علمائے کرام کو بھی فی کس 60 ہزار روپے کے چیک دیے گئے۔ ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محسن حبیب، ایم این اے ساجد خان ، ناظم لوئر نوید احمد، اے اے سی سہیل احمد، چیئرمین زکوات کمیٹی مولانا امیر اللہ جنیدی سمیت سیاسی شخصیات اور علمائے کرام نے شرکت کی

۔تقریب سے خطاب میں ساجد خان مہمند اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبائی حکومت نے آئمہ کرام کی معاشی مشکلات کم کرنے کے لئے ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع بھر کے سینکڑوں مساجد میں سولرائزیشن پلانٹ لگائے ہیں جبکہ مزید 120 مساجد کیلئے سولر پلانٹ پر کام جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محسن حبیب نے کہا کہ علمائے کرام انبیائے کرام کے وارث ہیں اور یہ لوگ دنیا میں سب سے عظیم منصب پر کام کرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 1857 کے بعد علمائے کرام کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ تاریخی قدم ہے ،انہوں نے ععلمائے کرام کو انکی تمام مشکلات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔چیئرمین ضلعی زکوات کمیٹی مولانا جنیدی کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کی مالی مشکلات کودیکھتے ہوئے ان کےلئے گھر بنانے اور کاروبار فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ علمائے کرام مالی مشکلات سے نکل کر علم کی ترویج کیلئے احسن طریقے سے فرائض سرانجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں