Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہارون آباد کے بارونق علاقہ پکی منڈی میں ڈکیتی کی واردات

ہارون آباد کے بارونق علاقہ پکی منڈی میں ڈکیتی کی واردات

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد کے بارونق علاقہ پکی منڈی میں ڈکیتی کی واردات، تھانہ سٹی ہارون آباد کی حدود شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر نجی کورئیر شاپ پر ڈکیتی کی واردات رونما ہونے پر تاجر برادری اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے تاجر برادری اور شہریوں کا کہنا ہے

کہ گزشتہ دو دنوں میں یہ ڈکیتی کی تیسری بڑی واردات ہے 4 نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرکے مقامی دوکانداروں کو لاکھوں روپے نقدی سے محروم کر چکے ہیں تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے تھانہ سٹی ایس ایچ او سجاد احمد سندھو اور ان کے ساتھی ٹیم تھانہ سٹی پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کا عمل شروع کر دیا ہے ڈبل سواری اور بلا نمبری موٹر سائیکل اور

مشکوک افراد کے خلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد سجاد احمد سندھو نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سرگرم ڈکیتی کے وارداتیں کرنے والے ملزمان کو جلدگرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ اہلیان شہر سکھ کا سانس لے سکیں

Exit mobile version