Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ صحت کے ملازم کو لاکھوں کا بوگس چیک دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش شروع

محکمہ صحت کے ملازم کو لاکھوں کا بوگس چیک دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش شروع

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) محکمہ صحت کے ملازم کو لاکھوں کا بوگس چیک دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش شروع، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال ہارون آباد کے ملازم سہیل بھٹی سکنہ گلشن اقبال کالونی نے سعید سکنہ گلاب علی روڈ کو ایک عدد مکان تعمیر شدہ برقبہ 4 مرلے سکنہ حسین کالونی مبلغ 28لاکھ 50 ہزار روپے فروخت کیا

اور 50ہزار روپے نقد وصول کئے بقایا رقم مبلغ 28 لاکھ روپے کیلئے چیک دیا گیا جو کہ مقررہ وقت پر کیش نہ ہوسکا، بوگس چیک دینے پر تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Exit mobile version