60

ٹھٹھہ : سیاسی جماعتیں آپس کے اختلاف میں شدت پسند ہوکر رہ گئ ہیں، صدراہلسنت والجماعت سندھ مولانا ثناءاللہ حیدری

ٹھٹھہ : سیاسی جماعتیں آپس کے اختلاف میں شدت پسند ہوکر رہ گئ ہیں، صدراہلسنت والجماعت سندھ مولانا ثناءاللہ حیدری 

ٹھٹھہ نمائندہ
اہلسنت والجماعت سندھ کے صدر مولانا ثناءاللہ حیدری نے کہا ہیکہ سیاسی جماعتیں آپس کے اختلاف میں شدت پسند ہوکر رہ گئ ہیں جو طعنہ ہمیں ملتا تھا اب اس پر یہ خود عمل پیرا ہیں جبکہ ہم صرف اساس دین پر شدت پسند ہیں کیونکہ صحابہ کرامؓ کی اساسیت ہمارے ایمان کا حصہ ہے دھابیجی میں مرکز اہلسنت جامع مسجد آل عبداللہ میں کارکنان سے خطاب دوسری جانب مولانا ثناءاللہ حیدری , مولانا عبداللہ سندھی اور حاجی ایوب چانڈیو نے گذشتہ دنوں تبلیغی جماعت کے ارکان کے ساتھ پیش آنے والے حادثہ پر مفتی نعمت اللہ سے

انکے والد و دیگر ساتھیوں کی شہادت والی موت پر تعزیت بھی کی ۔ جنرل سیکریٹری اہلسنت والجماعت سندھ مولانا عبداللہ سندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہلسنت والجماعت سندھ میں اپنے مظبوط امیدوار کھڑے کرے گی پاکستان راہ حق پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی میدان کو سرگرم رکھیں گے

علاوہ ازیں مولانا ثناء اللہ حیدری اور مولانا عبداللہ سندھی نے ضلع ٹھٹھہ کے لئے اہلسنت والجماعت کا قاری فیاض دیشانی کو صدر منتخب کیا اس موقع پر قاری فیاض دیشانی , قاری داود اعوان , عرفان احمد شیخ ، قاری عثمان حیدری و دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں