17

ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ٹھٹھہ پولیس کا مسن پاڑے میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ

ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ٹھٹھہ پولیس کا مسن پاڑے میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ

ٹھٹھہ
ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ٹھٹھہ پولیس کا مسن پاڑے میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ منشیات فروشوں کی اندھا دھنگ فائرنگ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی زخمی پولیس اہلکار کو سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ایس ایس پی ٹھٹھہ سول اسپتال زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کو پھنچ گئے

ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر پولیس کی بھاری نفری نے ٹھٹھہ کے بدنام منشیات فروش مراد علی شاھ کے اڈے مسن پاڑے پر چھاپہ مارا تو اڈے کے اندر چھپے ہوئے منشیات فروشوں نے اندھادھنگ فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار حیدر بخش جاکھرو شدید زخمی ہوگیا

زخمی کو فوری طور پر مکلی سول اسپتال منتقل کردیا گیا مکلی سول اسپتال میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو اور دیگر پولیس افسران نے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت بھی کی پولیس کی بھاری نفری نے بدنام منشیات فروش مراد علی شاہ کے اڈے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کئی منشیات فروشوں کی گرفتاری کی اطلاعات بھی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں