21

شہریوں کی جانب سے گھارو میں شٹر بند ہڑتال گرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

شہریوں کی جانب سے گھارو میں شٹر بند ہڑتال گرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

ٹھٹھہ نمائندہ
گذشتہ شب آخری پہر میں رینجرز کا دھابیجی و گھارو میں چھاپہ عمر ناہیو سمیت دیگر پانچ افراد گرفتار شہریوں کی جانب سے گھارو میں شٹر بند ہڑتال گرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ گرفتاری معاملہ زمینی تنازعہ ہے ذرائع
تفصیلات کیمطابق دھابیجی کے قریب سرکاری زمین کی فروخت پر کلمتی برادری کے ایک خاندان میں رقم کے خاطر اختلاف کے باعث بااثر خریدار نے کلمتی خاندان کے مخالف گروپ کو مختلف حوالوں سے ڈرایا دھمکایا بھی ذرائع کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنماء عمر ناہیو اس معاملہ میں معاونت بھی کرتے رہے ان وجوہات کی وجہ سے گذشتہ شب آخری پہر رینجرز نے دھابیجی و گھارو چھاپہ مارکر ناہیو محلہ گھارو سے عمر ناہیو ، دھابیجی سے کلمتی فیملی کے پیرزاد ولد عبدالرشید ، نبی بخش ولد پیر زاد ،

عبدالغفار عرف فاضل ، اللہ بچایو ولد عبدالرشید ، شاہ نواز ولد عبدالرشید ، کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے اس عمل کے بعد گھارو شہر میں مقامی شہریوں سید جلال شاہ ، ناتھو بروہی ، آصف جوکیو ، مصطفے چانڈیو ، محمد علی ناہیو ، رمضان ناہیو ، و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ و شٹر بند ہڑتال کی مظاہرین نے اپنے خطابات میں کہا

کہ آرمی چیف ، ڈی جی رینجرز ، آئ جی سندھ اس معاملہ کا نوٹس لیں کہ ذاتی معاملے میں پاک فورس کو کس نے مداخلت پر اکسایا ؟ پرامن شہریوں کو باعزت رہا کرنے میں سلامتی ادارے اپنا کردار ادا کریں دیگر صورت سخت احتجاج کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں