45

مہمند ضلع میں72 سالہ دور میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنےپی ٹی آئی کے دورمیں صرف 3 سالوں میں ہوئے ہیں،ساجد خان

مہمند ضلع میں72 سالہ دور میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنےپی ٹی آئی کے دورمیں صرف 3 سالوں میں ہوئے ہیں،ساجد خان

ضلع مہمند ۔(افضل صافی )
مہمند ضلع میں72 سالہ دور میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے pti کے دورمیں صرف 3 سالوں میں ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ رکاوٹ مخالف سیاسی حریفوں نے سٹے لیکرپیداکئے تھے۔لیکن ہمارا مقصد عوام کو ہرصورت میں اسانی پیدا کرناہے۔کمالی اٹوخیل سڑک کے افتتاح اور شمولیت پروگرام سے MNA ساجد خان کا خطاب۔
ضلع مہمند میں کمالی اٹوخیل میں MNA ساجد خان نے اٹوخیل کیلئے 4 کلومیٹر سڑک کا افتتاح کیا جس پر 3کروڑ 70 لاکھ روپے سے زیادہ رقم خرچ ہوگا۔افتتاحی تقریب کے دوران mna ساجد خان کا کہنا تھا کہ اس سڑک پر مخالف سیاسی لوگوں نے سٹے کا آرڈر لیا تھا ورنہ یہ 3 سال پہلے بن جاتا لیکن سیاسی مخالفین صرف قوم کی ترقی نہیں چاہتا اور میرے خلاف مختلف حربے استعمال کررہے ہیں

۔لیکن ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے۔اور وہ ہم ہرصورت جاری رکھینگے۔انہوں نے کہا کہ اٹوخیل لینک سڑک کی دوبارہ تعمیر سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔لیکن اس سڑک پر خویزی اٹابازار سے ماربل کے لوڈ ٹرکوں کو بند کرنا ہوگا۔جس سے اس سڑک کودوبارہ خراب ہونے کاخطرہ ہے۔جس میں مقامی لوگوں کو بھی کرداراداکرناضروری ہے کہ اس لوڈ ٹرکوں کو منع کریں۔ بعد میں اٹوخیل کے میاں گان کلی میں میررحمان کے حجرہ میں ایک شمولیت پروگرام منعقد ہوا جس میں میررحمان اور انکے خاندان اور سینکڑوں ساتھی کاروان رحمان سے مصطفی ہوگر pti میں شامل ہوگئے

۔تقریب کے دوران mna ساجد خان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں لوگوں کا شمولیت ہم پر سب سے زیادہ اعتماد ہے اور ہم مہمند قوم کے شکرگزار ہیں جسکا عمران خان پر اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ جس لوگوں نے اپنے 15 سالہ دور میں کروڑوں کے کرپشن کئے ہیں ہم پر الزامات لگارہے ہیں۔

لیکن 48 کروڑ روپے کے الزام کاایک دودن میں قوم کو اصل حقیقت سے اگاہ کرونگا۔اور الزام لگانے والوں کے کرپشن بھی بے نقاب کرونگا۔ہم نے جو بھی کیا ہے قوم کی ترقی کیلئے کیا ہے اور مخالفین قوم کی ترقیاتی کاموں میں رکاوٹے پیداکررہی ہے۔ساجد خان کا کہنا تھا کہ مہمند ضلع میں سب سے زیادہ مضبوط پارٹی pti ہے اور انکو مزید مضبوط کرینکے۔تقریب سے ملک جہانزیب خان ۔مولانا امیراللہ جنیدی اور ڈاکٹراسرارنے بھی خطاب کیا۔pti میں شامل ہونے والے میررحمان کا کہنا تھا

کہ کئ عوامی نمائندوں کیلئے دن رات خدمت کئے ہیں لیکن ایک بھی عوامی نمائندہ نے ملنے اور یہاں آنے کی زحمت نہیں کیا ہے۔ہم ساجد خان کے ترقیاتی کاموں اور عمران خان کے موقف اورpti سے متاثر ہوکر اس میں شامل ہوئے اور ان شااللہ قومی خدمت میں انکاساتھ دینگے۔تقریب کے آخر میں ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر pti کے ورکر اور علاقے کے لوگ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں