40

جی ٹی روڈ پشاور ترنول تا سنگجانی بس اسٹینڈوں پر رکشہ ڈرائیوروں اور ریڑھی بانوں کا ناجائز قبضہ

جی ٹی روڈ پشاور ترنول تا سنگجانی بس اسٹینڈوں پر رکشہ ڈرائیوروں اور ریڑھی بانوں کا ناجائز قبضہ

اسلام آباد( سنگجانی بیورو رپورٹ) جی ٹی روڈ پشاور ترنول تا سنگجانی بس اسٹینڈوں پر رکشہ ڈرائیوروں اور ریڑھی بانوں کا ناجائز قبضہ نےجی ٹی روڈ پشاور ٹریفک جام کا سبب،رکشہ اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام،مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس ڈرائیور بے بسی کی تصویر،مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکلات، بس اسٹینڈوں پر رکشہ ڈرائیوروں اور ریڑھی بانوں کا ناجائز قبضہ رکشہ اسٹینڈ میں تبدیل،

انتظامیہ کی خاموشی نے عوامی مسائل میں مزید اضافہ کر دیا،عوامی حلقہوں کا وزیراعظم پاکستان چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے فوری نوٹس کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ترنول تا سنگجانی تک بس اسٹینڈ رکشہ اسٹینڈ بن چکا ہے جب کہ دوسری طرف ریڑھی بانوں نے روڈ کے اوپر ریڑھیاں لگا رکھی ہیں۔

دوکانداروں نے سامان فٹھ پاتھ پر اور رکشہ ڈرائیوروں نے رکشے روڈ پر کھڑے کر کے سٹاپوں کو رکشہ اسٹینڈ کی شکل میں تبدیل کر دیا ہےترنول جی ٹی روڈ سے ایمرجنسی گزرنے والی ایمبولینس گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں اور موٹروے اہلکار بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ایمبولینس ڈرائیور بے بسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اسلام آباد کی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لی ہیں۔انتظامیہ کی بے بسی نے عوامی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔رکشوں کو بس اسٹینڈوں سے ہٹا کر متبادل جگہ کی فراہمی کے بغیر ٹریفک جام کا مسئلہ کو کوئی حل نہیں۔

انتظامیہ فوری طور پر رکشوں والوں کے لیے متبادل جگہ کی فراہمی یقینی بنائے۔عوامی حلقوں کا وزیراعظم پاکستان چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو پریشانی سے نکالا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں