21

ٹھٹھہ :سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنماوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ :سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنماوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ نمائندہ
سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنماء عمر ناہیو اور دھابیجی رہنماء فاضل غفار بلوچ کو گذشتہ رات رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف تحریک انصاف ، سندھ ترقی پسند پارٹی اور جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ و ریلی پریس کلب تک نکالی اس موقع پر رہنماوں مصطفی چانڈیو ، ریاض ناہیو , میر محمد بلوچ ، غفار جوکیو ، اشرف خاصخیلی , شاہ نواز شیخ ، روف جوکیو و دیگر نے کہا

کہ گذشتہ سے اگلی رات آخر پہر میں رینجرز اہلکاروں نے ہمارے گھروں پر چھاپ مار کر عمر ناہیو اور فاضل غفار بلوچ کو گرفتار کرکے لے گئے جنہیں آج تیسرا دن ہے اب تک ظاہر نہی کیا گیا ہے اس حوالہ سے ورثاء نے ہائ کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کردی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے گرفتار کئے افراد کو ظاہر کیا جائے

دیگر صورت احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا دوسری جانب فاضل غفار بلوچ کے والد میر محمد بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا زمینی تنازعہ ہے جسکا کیس کورٹ میں چل رہا ہے دوسرا کہ میرا بیٹا فاضل نے بلدیاتی الیکشن میں فارم بھی بھرا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں