ضلع مہمند :حصیل امبار اولئی کوٹکی سے ٹھیکیدار نے 2 ارب مالیت کی نیپرائٹ زبردستی لے گئے
ٹھیکیدار قوم کے ساتھ مزید ظلم نہ کریں۔ آدم کور مشران کاہنگامی پریس کانفرنس۔ان خیالات کا اظہار امبار آدم کور سے تعلق رکھنے والے مشران ، گلاب سید، حصہ گل، خائستہ خان و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پرکرتے ہوئے کہا
۔کہ امبار اولئی کوٹکی سے اسامہ اور داود نامی ٹھیکیداران گزشتہ تین سالوں سے دو ارب مالیت کے نیپرائٹ قوم کی مرضی کے بغیر زبردستی لے گئے۔ جس پر آدم کور قبیلہ نے ہر موقع پر اعتراض جمع کی ہے۔ مگر قوم کے فریاد پر تاحال کوئی عمل نہ ہوسکا۔ بلکہ قابض اور ظالم ٹھیکیداران کی پشت پناہی ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیداران جس مقام پر مائینگ کر رہا ہے قوم نے اس مقام کا لیز نہیں کیا ہے
لہذا کمیٹی مائن آنے کی زحمت نہ کریں۔ کیونکہ قوم کی برداشت ختم ہو چکا ہے۔ جس سے مالی و جانی نقصان ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیداران مائن سے چوری کا مال براستہ باجوڑ لے جاتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مائن واگزاری کافوری مطالبہ کیا۔