Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند :حصیل امبار اولئی کوٹکی سے ٹھیکیدار نے 2 ارب مالیت کی نیپرائٹ زبردستی لے گئے

ضلع مہمند :حصیل امبار اولئی کوٹکی سے ٹھیکیدار نے 2 ارب مالیت کی نیپرائٹ زبردستی لے گئے

ضلع مہمند (افضل صافی)تحصیل امبار اولئی کوٹکی سے ٹھیکیدار نے 2 ارب مالیت کی نیپرائٹ زبردgستی لے گئے۔ انتظامیہ ٹھیکیدار کو پشت پناہی کے بجائے قوم کا ساتھ دیں۔ ٹھیکیدار سینہ زوری کر رہے ہیں۔ قوم کی مرضی کے بغیر مذکورہ مائن میں مزید مائینگ سے گریز کیا جائے. بصورت دیگر مالی و جانی نقصان ہوسکتاہے۔ مقامی آبادی کا ذریعہ معاش معدنیات کے منافع سے جوڑی ہوئے ہیں۔

ٹھیکیدار قوم کے ساتھ مزید ظلم نہ کریں۔ آدم کور مشران کاہنگامی پریس کانفرنس۔ان خیالات کا اظہار امبار آدم کور سے تعلق رکھنے والے مشران ، گلاب سید، حصہ گل، خائستہ خان و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پرکرتے ہوئے کہا

۔کہ امبار اولئی کوٹکی سے اسامہ اور داود نامی ٹھیکیداران گزشتہ تین سالوں سے دو ارب مالیت کے نیپرائٹ قوم کی مرضی کے بغیر زبردستی لے گئے۔ جس پر آدم کور قبیلہ نے ہر موقع پر اعتراض جمع کی ہے۔ مگر قوم کے فریاد پر تاحال کوئی عمل نہ ہوسکا۔ بلکہ قابض اور ظالم ٹھیکیداران کی پشت پناہی ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیداران جس مقام پر مائینگ کر رہا ہے قوم نے اس مقام کا لیز نہیں کیا ہے

اگر ٹھیکیدار کا اس مائن میں دلچسپی ہے۔ تو قوم کے ساتھ بیٹھ کر اصل مالکان کی مرضی سے لیز کریں۔ آدم کور مشران نے بتایا کہ انتظامیہ ایک نام نہاد کمیٹی معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے تشکیل دیا ہے۔ وہ بھی ٹھیکیدار سے ملی ہوئی ہے ۔ انہوں نےتشکیل کردہ کمیٹی کو خبردار کیا کہ قوم زبردستی اور فراڈ کے ذریعے قبضہ مائینگ کو تیار نہیں۔

لہذا کمیٹی مائن آنے کی زحمت نہ کریں۔ کیونکہ قوم کی برداشت ختم ہو چکا ہے۔ جس سے مالی و جانی نقصان ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیداران مائن سے چوری کا مال براستہ باجوڑ لے جاتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مائن واگزاری کافوری مطالبہ کیا۔

Exit mobile version