Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند۔غلنئی میں ضلعی انتظامیہ کی کال پر پشاور وکلاء کا کار سرکار میں مداخلت کے خلاف شدید احتجاج اور واک

ضلع مہمند۔غلنئی میں ضلعی انتظامیہ کی کال پر پشاور وکلاء کا کار سرکار میں مداخلت کے خلاف شدید احتجاج اور واک

ضلع مہمند۔غلنئی میں ضلعی انتظامیہ کی کال پر پشاور وکلاء کا کار سرکار میں مداخلت کے خلاف شدید احتجاج اور واک، دفاتر تالہ بندی اور احتجاج سے سائلین کو سخت پریشانی و مشکلات کاسامنا۔ پشاور انتظامیہ پر تشدد اور توڑ پھوڑ ناقابل برداشت عمل ہیں۔ جواب دینے کی گراچھی طرح جانتے ہیں۔

مگر انتظامیہ قانونی چارہ جوئی پر یقین رکھتا ہے۔ احتجاجی مظاہرین۔قبائلی ضلع مہمند کی انتظامیہ کی کال پر پشاور وکلاء کا کارسرکار میں مداخلت انتظامیہ پر تشدد اورسرکاری املاک میں توڑ پھوڑ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور واک ہوا۔احتجاج سے دفاتر کو تالے لگائے گئے تھے۔ احتجاجی مظاہرہ میں ضلعی انتظامیہ سمیت کلرک اور اساتذہ تنظیموں ایپکا اور اگیگا نے بھی حصہ لیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر

محسن حبیب تحصیلدار شکیل برکی، سپرنٹنڈنٹ وکیل خان ایپکا اور اگیگا کے ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ پشاور وکلاء کا کارسرکار میں مداخلت، پشاور انتظامیہ پر تشدد اور سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ ناقابل برداشت عمل ہیں۔جن کی جواب ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ مگر انتظامیہ قانون چارہ جوئی پر یقین رکھتے ہیں۔

دفاتر کی تالہ بندی سے سائلین سخت پریشانی کے شکار تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے واک میں پشاور وکلاء کا کارسرکار میں مداخلت انتظامیہ پر تشدد اور توڑ پھوڑ کے خلاف بینرز اٹھا کر شدید نعرہ بازی کر رہے تھے۔

Exit mobile version