Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہارون آباد اورگردونواح میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے عوام و الناس کا جینا محال بن گیا

ہارون آباد اورگردونواح میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے عوام و الناس کا جینا محال بن گیا

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد اورگردونواح میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے عوام و الناس کا جینا محال بن گیا، کاروباری نظام بری طرح متاثر ہوگئے، گھروں میں پانی والی ٹینکیاں خالی ہونے سے گھروں میں پانی ختم ہونے اور جون کی سخت ترین گرمی میں شہری پانی کی قلت سے بلبلا اٹھے تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ نے عوام و الناس کا جینا دوبھر کر دیا ہے

موجودہ حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد بجلی کی اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پا سکی ہے جس کی وجہ سے بجلی سے وابستہ دوکاندار اور چھوٹی صنعتوں سے وابستہ افراد کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں بجلی کی اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو زندگیاں بھی بری طرح متاثر ہیں گھروں میں پانی کی ٹینکیاں خالی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عوام و الناس سخت پریشانی سے دوچار ہیں شہریوں نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد و ریجنل یونین آف جرنلسٹس ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے کے باوجود غریبوں کو کوئی ریلیف نہ دیا ہے بلکہ مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اوپر سے پیٹرول، گھی، اور اشیائے خوردونوش کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے ہیں رہی سہی کسر بجلی کی اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پوری کر دی ہے جو عوام و الناس کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے بجلی کی اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ہمارے کاروبار بری طرح تباہ ہو چکے ہیں ہم پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے جنریٹر چلانے سے بھی محروم ہیں

جس کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کا رزق بھی نہیں کما سکتے ہم خالی ہاتھ اپنے گھروں کو واپس جاتے ہیں آخر ہمیں کس ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے ہمارا چیف جسٹس آف پاکستان، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، اور وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز سے ازخود نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ ہے تاکہ غریب عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں

Exit mobile version