17

عمر ناہیو 72 گھنٹے گذر جانے کے باوجود ظاہر نہ ہوسکا سندھ ترقی پسند پارٹی کا آج گھارو میں نیشنل ہائ وے بلاک کرکے تاریخی دھرنا دینے کا اعلان

عمر ناہیو 72 گھنٹے گذر جانے کے باوجود ظاہر نہ ہوسکا سندھ ترقی پسند پارٹی کا آج گھارو میں نیشنل ہائ وے بلاک کرکے تاریخی دھرنا دینے کا اعلان

ٹھٹھہ نمائندہ
عمر ناہیو 72 گھنٹے گذر جانے کے باوجود ظاہر نہ ہوسکا سندھ ترقی پسند پارٹی کا آج گھارو میں نیشنل ہائ وے بلاک کرکے تاریخی دھرنا دینے کا اعلان تفصیلات کیمطابق گذشتہ دنوں رینجرز کے ہاتھوں قومی کارکنان عمر ناہیو اور فاضل غفار بلوچ کی گرفتاری کو 72 گھنٹے گذر جانے کے بعد تا حال ظاہر نہ کئے جانے کیخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر جلال شاہ ، ناتھو بروہی و دیگر نے دھابیجی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ ہمارے ضلعی رہنماء عمر ناہیو اور دھابیجی کارکن فاضل غفار بلوچ رینجرز نے بلاجواز گرفتار کرکے غائب رکھا ہوا ہے جو انسانی حق کیخلاف ورزی ہے دھابیجی ملزایریا اور ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی و کوہستانی پٹی پر جاری غیر مقامی بااثر لوگوں کی یلغار کو روکنے کے جرم میں گذشتہ دنوں رینجرز اہلکاروں نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دہشت گردوں کی طرح گرفت میں لاکر غائب کردیا ہے

ریاستی و سلامتی ادارے قوم و ملک کے محافظ ہوتے ہیں عوام کا ان پر اعتماد ہوتا ہے لیکن یہاں الٹ ہیکہ بااثر لینڈ مافیا کے غلط رہنمائ پر اداروں کا استعمال کیا جاتا ہے ایسے عمل سے قوم کا اعتماد اٹھ جاتا ہے ادارے سوتیلی ماں والا سلوک رکھتی ہے

سلامتی ادارے آرمی چیف اور ڈی جی رینجرز سے اپیل کرتے ہیں کہ عمر ناہیو اور فاضل بلوچ کو فوری رہا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے آج گھارو شہر میں نیشنل ہائ وے بلاک کرکے تاریخی دھرنا دیا جائے گا جب تک ہمارے قومی کارکن بازیاب نہی ہوجاتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں