Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال پولیس کے افسران اورجوان دن رات شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطراپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمت خلق کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں‘سید ندیم عباس

خانیوال پولیس کے افسران اورجوان دن رات شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطراپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمت خلق کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں‘سید ندیم عباس

خانیوال08جون22 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس کے افسران اورجوان دن رات شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطراپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمت خلق کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں‘پولیس افسران اوجوان

ڈکیتی‘چوری‘راہزنی‘رابری ودیگرجرائم میں ملوث خطرناک ملزمان کو ہرصورت ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے‘مظلوم کی دادرسی اور ظالم کی سرکوبی کو اپنا مشن بنائیں اور امن وامان قائم رکھنے کیلئے اپنا اپنا بھرپو رکرداراداکرتے رہیں‘ محکمہ پولیس میں جزاء وسزا کا عمل جاری رہیگا اورڈیوٹی میں غفلت اورکوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔یہ بات انہو ں نے اپنے آفس میں بہترین کارکردگی

کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران وملازمین میں تعریفی سر ٹیفکیٹ او رنقدانعامات تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ڈی پی او نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا‘خانیوال پولیس پوری قوت‘ایمانداری‘جرأت اوربہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے شہریوں کی عزت وآبرواورجان ومال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کریں‘اللہ تعالیٰ نے ہمیں

شہریو ں کی عزت و آبرو اور جان و مال کی حفاظت کے لئے منتخب کیا ہے اب ہمارا فرض ہے کہ اس مقصدکے حصول کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے۔بعدازاں ڈی پی او سید ندیم عباس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سر ٹیفیکٹس اورنقدانعامات تقسیم کیے۔

Exit mobile version