Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹھٹھہ:گستاخی رسول ﷺ کیخلاف سنی رابطہ کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ:گستاخی رسول ﷺ کیخلاف سنی رابطہ کونسل کا احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ نمائندہ
انڈیا جماعت بی جے پی اور ترجمان نوپور شرما کی جانب سے آنحضرتؐ اور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؑ کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی کیخلاف سنی رابطہ کونسل کا احتجاجی مظاہرہ دھابیجی نیشنل ہائ وے پر دھرنا و احتجاج درجنوں افراد سمیت علماء کرام کی شرکت اہلسنت والجماعت ضلع ٹھٹھہ کے صدر قاری فیاض دیشانی ، جنرل سیکیرٹری عرفان احمد شیخ ، جمعیت علماء اسلام ضلع ٹھٹھہ کے رہنماوں حافظ سعیدالرحمان ، مولانا عبدالقادر اعوان ، تحریک اللہ اکبر کے رہنماء شیخ ارسلان ،

مولانا عبدالخالق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے آئے روز بیرون ممالک میں حضرت محمدؐ اور اہلبیت اطہار سمیت صحابہ کرامؓ کی گستاخیاں کی جاتی ہیں اقوام متحدہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے پر خاموش رہتا ہے یہود و ہنود اور اسکے گماشتے مکروہ عمل کرتے رہتے ہیں

جس کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملعونوں خصوصاً نوپور شرما اور مودی سرکار کی گرفت کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ مزید مسلمانوں کے ایمانیات اور اساسیت کو تحفظ ملے اور عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت و ناموس اصحاب و اہلبیتؓ کا دفاعی قانون پاس ہو

Exit mobile version