24

اسلام آباد میں جنات کے ڈیرے، مختلف سیکٹرز میں آسیب ذدہ گھروں کی تعداد بڑھ گئی

اسلام آباد میں جنات کے ڈیرے، مختلف سیکٹرز میں آسیب ذدہ گھروں کی تعداد بڑھ گئی

اسلام آباد(خالد فرشوری کی سنسنی خیز رپورٹ)گُذشتہ چند ماہ کے دوران اسلام آباد میں جنات کی سرگرمیاں ذیادہ محسوس کی جا رہی ہیں، آسیب ذدہ گھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے،سیکٹر ای الیون، ای سیون، ایف سیون ون، ایف سکس، ایف ایٹ ،جی سکس، آئی نائن، ایچ ایٹ اور ایچ نائن سیکٹرز کے مکینوں سے کئے گئے

حالیہ سروے میں رونگٹے کھڑے کر دینے والے حقائق سامنے آے ہیں،متاثرین کا کہنا ہے کہ ماہِ رمضان کے دوران ان کے گھروں میں رہنے والی نا دیدہ مخلوق پہلے سے ذیادہ سرگرم ہے، سرگوشیاں سنائی دے رہی ہیں،گھر وں کی بتیاں خودبخود جلنا بُجھنا شروع ہو گئی ہیں ،دروازوں پر کھٹکے سنائی دے رہے ہیں

اور بعض گھروں میں دیواروں پر اچانک خون کے چھینٹے نمایاں ہونے لگے ہیں،سروے کے دوران اسلام آباد کے پوش ترین سیکٹر ای سیون اسٹریٹ ۳۹ کی ایک رہائشی خاتون نے بتایا کہ انہیں گھر کی بالائی منزل سے رات گئے نسوانی آواز میں کسی کے دہاڑیں مار مار کر رونے کی آوازیں آتی ہیں، ان کے گھر آنے والے مہمانوں کو ایک دراز قد بُرقعہ پوش عورت، کسی شیر خوار بچے کو گود میں لئے دوڑتی ہوئی اوپر والی منزل کی طرف جاتی نظر آتی ہے،
سیکٹر ایف سیون ون اسٹریٹ ۳۵ کے مکین ایک سے زائد مرتبہ کسی عجیب الخلقت دیو ہیکل پرندے کو علاقے میں نمودار ہوتا دیکھ چکے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق یہ مخلوق انتہائی جلالی با ریش اور بارعب ہے یہ عموماً” فجر سے کچھ پہلے دکھائی دے رہی ہے،اس کی آمد کا اشارہ ایک زوردار دھماکہ ہے،

جسے سن کر اہلِ محلہ اور چوکیدار وں میں خوف پھیل جاتا ہے، اسی علاقے میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس کے ملازمین نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جس رات یہ واقعہ پہلی مرتبہ ہوا تو ہمارا ایک کسٹمر پیمنٹ کرنے کاؤنٹر پر آیا اور انتہائی پُراسرار رازداری سے اسٹاف کو تلقین کی کہ آئندہ اس کمرے میں کسی گیسٹ کو نائٹ اسٹے نا کروایا جاے، یہاں جنوں کا ایک صدیوں پرانا قبیلہ رہائش پذیر ہے، اس کلائینٹ کی باتیں سنتے ہوے گیسٹ ہاؤس کا اسٹاف دم بخود کھڑا تھا کیونکہ اسی صبح فجر کے وقت پہلی بار مذکورہ بالا پرندہ نمودار ہوا

اور دھماکے کی آواز سے پورا محلہ باہر آگیا تھا، گیسٹ ہاؤس کے اسٹاف نے کلائینٹ کو بتایا کہ رات کو ایسا واقعہ پیش آیا ہے، تو کلائینٹ نے کہا کہ اس نے کوئی دھماکہ نہیں سنا، اسٹاف نے بتایا کہ وہ کلائینٹ دو دن ان کا مہمان رہا مگر رات کو صرف سونے کے لئے آتا تھا، اس نے تلقین کی کہ جو لوگ اس وقت گیسٹ ہاؤس میں موجود تھے وہ حسبِ استطاعت پیسے جمع کریں اور راولپنڈی کے صدر بازار جاکر جو پہلی بھکارن نظر آے اسے یہ رقم دے کر واپس آجائیں،
ایف نائن پارک کے باہر مردانہ کپڑوں میں بیٹھی ایک داڑھی والی مجذوب کا کہنا ہے مارگلہ کے پہاڑوں سے جنات کے قبیلے اسلام آباد کی رہائشی آبادیوں پر محوِ پرواز ہیں، ان کا گُذر ہوا کے ساتھ ہے اور یہ جلالی ہیں،
ادھر اسلام آباد کے نسبتا” نئے سیکٹر ای الیون کے گھروں میں روشنی کے گولوں کی شکل میں گردش کرتے جنات بھی بڑی تعداد میں دیکھے جا رہے ہیں، یہ برق رفتار ہیں، ان میں سرسراہٹ ہے اور یہ پیچھا کرنے والے ہیں، اس کے علاوہ ای الیون میں حبشی النسل جنات کے گروہ دن کے مختلف اوقات کے علاوہ زیادہ تر رات میں دکھائی دیتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں