42

سکھیکی منڈی:مسلمان کیلئے حضورنبیِ کریمﷺ کی شان میں گستاخی ناقابلِ برداشت ہے,مبشر رضوی

سکھیکی منڈی:مسلمان کیلئے حضورنبیِ کریمﷺ کی شان میں گستاخی ناقابلِ برداشت ہے,مبشر رضوی

سکھیکی منڈی(تحصیل رپورٹر/عامر شہزاد سے)سکھیکی منڈی:تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر علامہ محمدمبشر رضوی نے بھارتی حکمران جماعت بی جےپی کے لعین گستاخ رہنماوں کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔احتجاجی ریلی میں اپنےایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ایسے خبیث رہنماؤں کو سخت سزا دے۔جو پیغمبرِاسلام کی ذاتِ اقدس کےبارےمیں زبان درازیاں کرتےاور اعلانیہ بھونکتےہیں۔معلون بھارتی گستاخانِ رسول کی ہرزہ سرائی کےباعث دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔ مسلم اُمّہ متفقہ لائحہ عمل طے کرکے عالمی سطح پر بھارت سے جواب طلب کرے

۔کتے مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں پرشدید ظلم وستم جاری ہے۔عاشقِ رسول محمد ریاض بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کا عمل مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ تمام مسلمان ممالک او آئی سی کو مل کر بھارت کے خلاف متفقہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے تا کہ ہندو کی اسلام دشمنی کو روکا جا سکے

اور بھارت کو گستاخانہ عمل پر سزا دی جا سکے۔ مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سے فی الفور تجارتی اور سفارتی تعلقات کو ختم کیا جائے اور انڈیا کی تمام پراڈکٹس کا حکومتی سطح سے پاکستان میں بائیکاٹ کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں