Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف مہمند پٹرول پمپ ایسوسیشن کا حکومت کے خلاف احتجاج

تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف مہمند پٹرول پمپ ایسوسیشن کا حکومت کے خلاف احتجاج

ضلع مہمند (افضل صافی) پمپ مالکان احتجاج تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف مہمند پٹرول پمپ ایسوسیشن کا حکومت کے خلاف احتجاج۔پشاور باجوڑ شاہراہ ایک گھنٹے تک بند، حکومت کے خلاف نعرہ بازی،حکومت نے فیصلہ فی الفور واپس نہ لیا تو ملک گیر احتجاج کرکےتمام پٹرول پمپ بند کردینگے مظاہرین
حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف مہمند پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حسین پمپ غلنئ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ ہوا اور مظاہرین نے پشاور باجوڑ شاہراہ کو ایک گھنٹے کیلئے بند رکھا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔احتجاجی مظاہرے سے مہمند پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر حضرت شاہ اور نائب صدر ذاکر خان نے کہا

کہ دو ہفتوں میں تین بار پٹرول اور ڈیزل کے قیمتوں اضافہ کسی صورت بھی منظور نہیں ہے اس ریٹ پر پٹرول مالکان کو سخت نقصان ہوگا۔جبکہ غریب عوام کیلئے تباہی ہے۔پٹرول پمپ کے مالکان تمام پاکستان میں سخت احتجاج کرینگے۔حکومت نے مہنگائ کے تمام ریکارڈ توڑ دئے۔احتجاج عوام کیلئے کرتے ہیں اور حکومت اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ ملک گیر احتجاج کرکے ملک کے تمام پٹرول پمپ بند کرینگے۔انہوں نے کیا

کہ صوبائ اور آل پاکستان پمپ یونینن بہت جلد فیصلہ کرینگے اور اس مہنگائ کے خلاف تمام ملک میں پٹرول پمپ بند کرنے کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتال بھی کرینگے۔انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور انہوں نے عوام کو مہنگائ کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا انہوں نے پرزور مطالبہ کیا

کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کے قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لے ورنہ ہم عوام کو ساتھ لے کر شدید احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔انکا کہنا تھا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک حکومت اپنا فیصلہ واپس نہ لے۔احتجاج میں مہمند پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسین خان اور مختلف پٹرول پمپ کے مالکان نے بھی شرکت کی۔

Exit mobile version