کینسرزدہ بچی افسانہ بی بی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا
سب ڈویژن بیٹنی(رپورٹ۔نثاربیٹنی)،سب ڈویژن بیٹنی کے رہائشی شمن گل بیٹنی کی 12 سالہ بیٹی افسانہ بی بی 15 ماہ سے آنتوں کے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہے، دونوں باپ بیٹی غریبی اور مفلسی کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ 12 سالہ معصوم بچی اپنے والد کے سامنے سسک سسک کر جی رہی ہے،
7 مرتبہ انکے آنتوں سے غدود نکالے گیے جبکہ آخری آپریشن جو صحت کارڈ کے ذریعے ہوا اس میں آنت کاٹی گئی،صحت کارڈ کے ذریعے ان کے آپریشن پر آٹھ لاکھ ستر ہزار روپے خرچہ آیا، اب ڈاکٹروں کے مطابق صحت کار کی مطلوبہ رقم تقریبا ختم ہوچکی ہے اور ان کی بچی کا مزید علاج صحت کارڈ کے ذریعے نہیں ہو سکتا، دہکان شمن گل اپنی تمام جمع پونجی خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے بھی لاکھوں روپے خرچ کرچکے ہیں،
ڈاکٹروں کے مطابق ان کی بچی افسانہ بی بی کا آخری آپریشن باقی رہتا ہے لیکن اب صحت کارڈ میں رقم کی مقررہ حد سے تجاوز کی وجہ سے اب ان کا مزید مفت میں آپریشن نہیں ہو سکتاجس کی وجہ سے شمن گل اپنی بچی کو اپنے سامنے سستا ہوا اور بیماری میں تڑپتا ہوا دیکھ رہے ہیں، بارہ سالہ کینسرزدہ بچی افسانہ بی بی کے والد شمن گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بچی کے آنتوں سے غدود نکالنے کے 7 آپریشن ہو چکے ہیں
ان کی آنتوں میں رسولیاں ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کر چکی ہیں اس سے قبل 7 بار دوستوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے بچی کے آپریشن کرچکا ہوں جس میں انکی آنتوں سے غدود کو نکالا گیا جبکہ آخری بار صحت کارڈ کے ذریعے بچی کی آنت کاٹی گئی جس پر صحت کارڈ کی مد میں آٹھ لاکھ ستر ہزار روپے خرچہ آیا،