56

مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والوں نے عوام کا جینا محال کر دیا

مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والوں نے عوام کا جینا محال کر دیا

سواں گارڈن(سٹی رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی رہنما چودھری منیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والوں نے عوام کا جینا محال کر دیا۔سابقہ حکومت پانچ روپے پیٹرول میں اضافہ کرتی تھی تو مریم نواز کا دل خون کے آنسو روتا تھا نواز شریف کو نیند نہیں آتی تھی اب چین کی نیند کیسے سو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو صرف اقتدار ہتھیانا تھا اپنے کیسز کو ختم کرنا تھا انہیں ملک و قوم کا کوئی درد نہیں۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتییں بڑھانے سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ بلاول اور فضل الحمان اب کیوں مہنگائی پر بات نہیں کرتے کیوں احتجاج نہیں کرتے ۔ہمارہ کسان بیچارہ مہنگا ڈیزل خرید کر فصل اگاتا ہے

تو اسے منڈی سے سہی ریٹ نہیں مل پاتا۔ انہوں نے کہا اب اس ملک کی بہتری کی خاطر فوری طور پر الیکشن کروانے چاہیے تاکہ عوام کو اس امپورٹڈ حکومت سے نجات مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں