Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

صحت عامہ کی خاطر محکمہ صحت اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہےضلع میں عطائی ڈاکٹروں کیلئے کوئ جگہ نہیں،ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق حیات

صحت عامہ کی خاطر محکمہ صحت اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہےضلع میں عطائی ڈاکٹروں کیلئے کوئ جگہ نہیں،ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق حیات

ضلع مہمند(افضل صافی)صحت عامہ کی خاطر محکمہ صحت اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہےضلع میں عطائی ڈاکٹروں کیلئے کوئ جگہ نہیں۔ضلعی سطح پر ڈرگ انسپکٹر تعینات ہوچکاہے۔بہت جلد عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروآئی کرینگے۔مارکیٹوں میں او ٹی سی،انڈین اور سرکاری ادویات کی فروخت ممنوع ہے،ضلع میں تمام ہیلتھ سنٹر فعال ہیں،ضلع بھر میں ایچ ائی وی مریضوں کی تعداد 83,ہیپاٹائٹس بی129 سی،169،لشمینیا 2764,ٹی بی 151 ہیں جنکا علاج جاری ہے،نارتھ وزیرستان میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد 27 جون سے مہمند کے چار یونین کونسل اور ایک مہاجر کیمپ میں خصوصی پولیو مہم شروع کرینگے۔علمائے کرام،میڈیا اور ہر طبقہ فکر کے افراد پولیو مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

۔ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق حیات کی میڈیا بریفنگ مہمند پریس کلب میں میڈیا بریفنگ کے دوران صحت عامہ میں محکمہ صحت کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رفیق حیات کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت عوام کی صحت کی خاطر شب وروز اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اور علاج و معالجہ کی سہولیات کی خاطر ضلع کے تمام مراکز صحت فعال ہیں،فرائض سے غفلت اور دوہری تنخواہ والے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی ہے اور کئ ڈاکٹرز اور سٹاف کو جرمانے اور شوکاز نوٹس جاری کی ہیں۔

ڈاکٹر رفیق حیات کا کہنا تھا کہ ضلع میں ڈرگ انسپکٹر تعینات ہوگیا ہے اور جلد ہی عطائی ڈاکٹروں، غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹور اور انڈین اور سرکاری دوائیوں کی غیر قانونی فروخت پر سخت کاروائی کرینگے،انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کی دوسری سہولیات سمیت ضلع مہمند میں ایچ ائی وی،ہیپٹائٹس،ٹی بی،لشمینیا اور دوسری موذی بیماریوں کا علاج جاری ہے اور اس وقت ضلع بھر میں ایچ ائی وی کے 83،یرقان ب کے 129,یرقان سی کے 169,لشمینیا کے2764,ٹی بی کے 151 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع میں نیوٹریشن پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے

کہا کہ ہم ماں اور بچے کی غذائی کمی کو پورا کرنے پر کام کررہے ہیں اور اسکےلئے 9 سنٹرز قائم کئے ہیں۔پولیو کے بارے میں بتایا کہ نارتھ وزیرستان میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد بارڈر ایریا سمیت ضلع مہمند کے چار یونین کونسل اور ایک مہاجر کیمپ میں 27 جون سے یکم جولائ تک خصوصی پولیو مہم شروع کرینگے۔انہوں نے علمائے کرام ،میڈہا ،سیاسی وسماجی شخصیات سے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تعاون کی اپیل کی۔

Exit mobile version