29

عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کے نام نہاد ہمدرد بنے ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کے نام نہاد ہمدرد بنے ہوئے ہیں، کیپٹن عاصم ملک 

لاہور(بیورورپورٹ) تاریخ کی بدترین مہنگائی کرنے والے عمران خان کس منہ سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کرنے بکے عد اب وہ مزید کیا چاہتے ہیں، کیا وہ ملک کو دیوالیہ کروانا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کیپٹن عاصم ملک نے ایک خصوصی گفتگو میں کیا،

انہوں نے کہا کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے نام نہاد ہمدرد بنے ہوئے ہیں اگر انکو واقعی اوورسیز پاکستانیوں سے ہمدردی ہوتی تو انکے مسائل کی طرف توجہ دیتے، آج اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے زیادہ دیگر مسائل سے چھٹکارے کی ضرورت ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ انکے وہ مسائل حل ہوجائیں

جو انکی ملازمت اور پرسکون قیام میں رکاوٹ ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عمران خان نے پونے چار سال میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے رتی برابر کام نہیں کیا جو افراد اوورسیز پاکستانیوں کے سروں مسلط کیے گیے انہیں ناصرف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی نہیں تھی بلکہ وہ انکے مسائل میں دلچسپی بھی نہیں لیتے تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں