35

انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خاں کی عوام دوست پالیسی کے تحت خانیوال میں کھلی کچہریوں کے ذریعے لوگوں کی دادرسی کا سلسلہ جاری

انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خاں کی عوام دوست پالیسی کے تحت خانیوال میں کھلی کچہریوں کے ذریعے لوگوں کی دادرسی کا سلسلہ جاری

خانیوال 21جون22 (سعید احمد بھٹی) انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خاں کی عوام دوست پالیسی کے تحت خانیوال میں کھلی کچہریوں کے ذریعے لوگوں کی دادرسی کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ عطاء الرحمن نے میونسپل کمیٹی کبیروالا کے اکبرہال میں کھلی کچہری کا انعقادکیا

جس میں ایس ڈی پی او ناصرعلی ثاقب‘ریڈ ٹوڈی پی او رائے فرحت نواز‘پی آر اوچوہدری عمران‘ایس ایچ اوز سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعدادنے شرکت۔ڈی پی او حافظ عطاء الرحمن نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی خدمت کرنے آیا ہوں ہمارافرض ہے کہ آپ کی جان ومال اورعزت وآبروکو محفوظ بنائیں عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام الناس کی خدمت کریں گے‘پولیس افسران پر واضح کردیا ہے

کہ جو پولیس آفیسرواردات ٹریس نہیں کرتا‘مقدمہ درج نہیں کرتا اورجولوگوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش نہیں آتااس کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں‘پولیس اور عوام مل کرہی جرائم سے پاک مثالی معاشرہ تعمیر کر سکتے ہیں تاہم شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع سے جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کے لیے پولیس کا ساتھ دیں‘امن پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے ہرفرد نے اپنا اپنا رول اداکرنا ہے اورملت کا مقدرسنوارنا ہے‘

میں عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بیٹھا ہوں عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں پولیس ایکشن لے گی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحافظ عطاء الرحمن نے فرداً فرداً آنے والے سائلین کی شکایات اور مسائل سنے اورمتعلقہ ایس ایچ اوز نے مقدمات کی پراگریس بارے پوچھ گچھ کی

اورمقررہ وقت کے اندر مسائل کو میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری کے دوران لوگوں کی جانب سے حافظ عطاء الرحمن کی جانب بروقت انصاف کی فراہمی پر شکریہ اداکیا اورفرط جذبات میں ڈی پی او زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پھولوں کے ہارپہنائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں