37

شہید بےنظیر بھٹو سابق وزیر اعظم پاکستان کی سالگرہ کی تقریب زیر صدارت مصور بتول ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین خانیوال ھوئی

شہید بےنظیر بھٹو سابق وزیر اعظم پاکستان کی سالگرہ کی تقریب زیر صدارت مصور بتول ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین خانیوال ھوئی 

خانیوال (سعید احمد بھٹی) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع خانیوال کے زیر اھتمام شہید بےنظیر بھٹو سابق وزیر اعظم پاکستان کی سالگرہ کی تقریب زیر صدارت مصور بتول ایڈووکیٹ ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین خانیوال ھوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بقاء کے لئے جدوجہد کی۔ شہید بےنظیر بھٹو فخر جمہوریت تھیں انہوں نے ساری زندگی ملک وقوم کے لیے جدوجہد کی اور آمریت کے ڈٹ کر مقابلہ کیا پاکستان میں جمہوریت اگر ھے

تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا نتیجہ ھے۔انہوں نے جمہوریت کی بحالی اور بقاء کے لئے مسلم لیگ ن کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا آج ھم نے اسی وژن کے لیتے ھوئے جمہوریت کی خاطر سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیا آج پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اکھٹے ھوکر ملک و قوم کی خدمت کر رھے ھیں۔ تقریب میں ریحانہ بلقیس، ساجدہ اقبال ،شمائلہ بتول، فاطمہ حسنین،مسز شبیر نقوی،رضیہ سلطانہ ،شمائلہ قیصر ودیگر ساتھیوں نے شرکت کی تقریب کے آخر میں شہید بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔تقریب میں مصور بتول نے شہید بھٹو اور شہید بےنظیر بھٹو زندہ آباد کے نعرے لگائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں