21

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عطاء الرحمن کی جانب سے دوستانہ ماحول میں لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عطاء الرحمن کی جانب سے دوستانہ ماحول میں لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری

خانیوال 22جون22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عطاء الرحمن کی جانب سے دوستانہ ماحول میں لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری۔ انہوں نے اپنے آفس میں فرداً فرداً ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات و مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او حافظ عطاء الرحمن نے کہا ہے

کہ سائلین کو درپیش مسائل کے فوری ازالہ کے لیے بلا تفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، پولیس افسران اورجوان صدق دل سے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، پولیس افسران عوام دوست پولیسنگ کیساتھ بھرپور انسدادی کاروائیوں سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضاء کوفروغ دیں انصاف کی فراہمی‘

بہترین حکمت عملی دے کر جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کردیا گیا ہے پولیس کی جانب سے رشوت ستانی اور کرپشن ناقابل برداشت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں