پاکستان کی معاشی بدحالی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کیپٹن عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والا، ہاتھ میں تسبیح رکھنے والا اور ہر وقت ایاک نعبدو و ایاک نستعین کہنے والا اقتدار سے باہر ہونے کے بعد سب کچھ بھول گیا ہے، کیا یہ سب عوام کو بیوقوف بنانے کے طریقے تھے کیونکہ اگر عمران خان واقعی ریاست مدینہ بنانا چاہتے تھے تو یہ مقصد اب بھی انکا ہونا چائیے تھا
کہ غیر منتخب اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو حکومت کے کلیدی عہدوں تعینات کرکے عمران خان نے عوام کا استعصال کیا اور آج پاکستان کی معاشی بدحالی کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں