19

دھابیجی مارکیٹ کے تاجر ارشد آرائیں کی اہلیہ انتقال کرگئیں متوفیہ کو پیر کے دن حج پر بھی روانہ ہونا تھا

دھابیجی مارکیٹ کے تاجر ارشد آرائیں کی اہلیہ انتقال کرگئیں متوفیہ کو پیر کے دن حج پر بھی روانہ ہونا تھا 

ٹھٹھہ نمائندہ
دھابیجی مارکیٹ کے تاجر ارشد آرائیں کی اہلیہ انتقال کرگئیں متوفیہ کو پیر کے دن حج پر بھی روانہ ہونا تھا نماز جنازہ علی ٹاؤن گھارو میں ادا کردی گئی جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تفصیلات کیمطابق مرحومہ اہلیہ ارشد آرائیں نے گذشتہ دو دن قبل اپنے شوہر محمد ارشد کے ساتھ حج کے لئے روانہ ہونا تھا

کہ چند گھنٹے قبل اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھارو سے آتے ہوئے فلٹر اسٹاپ کے قریب چلتی موٹر سائیکل سے سڑک پر گر گئیں دماغی چوٹ کی وجہ سے دودن تک بے ہوش رہیں کراچی جناح ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گذشتہ رات کے آخری پہر انتقال کرگئیں افسوس ناک خبر سے مرحومہ کے گھر و خاندان میں کہرام مچ گیا اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں