دولتالہ : دولتالہ اور گردونواح میں پولیو بچاؤ مہم 27جون سے شروع ہو گی
دولتالہ۔نامہ نگار۔دولتالہ اور گردونواح میں پولیو بچاؤ مہم 27جون سے شروع ہو گی رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ اور گورنمنٹ بوائز سکول دولتالہ میں پولیو بچاؤ مہم سیمنار سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی سی او محمد واجد نے بتایا کہ تحصیل گوجرخان میں ایک لاکھ سے زائد جب کہ دولتالہ میں 6ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
جو بس سٹاپ،ہسپتالوں اور گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے یہ ایک قومی مہم ہے اور عوام الناس اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اس میں حصہ لیں اور جہاں کہیں بھی پولیو ٹیم کو مشکلات درپیش ہوں وہاں اپنا مثبت کردار ادا کریں لوگوں کو آگہی فراہم کی جائے انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی بڑا تجارتی مرکز ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی آمد رفت کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہتا ہے
اس لیے یہ مہم ہنگامی بنیادوں پر ضلع راولپنڈی سمیت پنجاب کے بڑے اضلاع میں شروع کی گئی ہے اس موقع پر انہوں نے کورونا ویکسین اور بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کی افادیت کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا اس موقع پر انچارج آر ایچ سی دولتالہ ڈاکٹر مستنصر حسین،ڈاکٹر عامر،اے ایس وی دولتالہ اقبال قاسم سمیت شہریوں کی بڑی تعداد اور ہسپتال و سکول سٹاف نے شرکت کی