Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹھٹھہ پیپلزپارٹی نے کراچی سمیت اندورن سندھ میں من پسند حلقہ بندیاں کرتے ہوئے پختون برادری کو نظر انداز کیا، متحدہ علماء کونسل کراچی

ٹھٹھہ پیپلزپارٹی نے کراچی سمیت اندورن سندھ میں من پسند حلقہ بندیاں کرتے ہوئے پختون برادری کو نظر انداز کیا، متحدہ علماء کونسل کراچی  

ٹھٹھہ نمائندہ
متحدہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر مولانا اقبال اللہ نے کہا ہیکہ یپلزپارٹی نے کراچی سمیت اندورن سندھ میں من پسند حلقہ بندیاں کرتے ہوئے پختون برادری کو نظر انداز کیا ہے جس پر تشویش ہے جبکہ کراچی میں ایم کیو ایم کی شکست میں پختونوں نے پیپلز پارٹی کو مظبوط کیا لیکن اب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیپلز پارٹی پختونوں کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے
مولانا اقبال اللہ نے کہا

کہ میاں شہباز شریف نے مزید مہنگائی کرکے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے آصف زرداری کی چالاک پالیسیاں ن لیگ کو لے ڈوبے گی گذشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز کا یہ بیان کہ مزید مشکل فیصلے کرنا باقی ہیں ، خدشہ ظاہر کررہا ہے کہیں ایسا تو نہیں کہ پاکستان کی سالمیت خطرے میں جائے اس پر اداروں کو چوکنا رہنا ہوگا اس موقع پر مولانا عبدالسلام تنولی ، قاری فیاض دیشانی و دیگر موجود تھے

Exit mobile version