33

مردان :مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری و صدرمرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان ظاہرشاہ کا تین روزہ دورہ کراچی مکمل

مردان :مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری و صدرمرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان ظاہرشاہ کا تین روزہ دورہ کراچی مکمل

مردان(شاہ باباحبیب عارف)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی صدر شرافت علی مبارک اور جنرل سیکرٹری و صدرمرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان ظاہرشاہ خان نے کراچی کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے واپسی کرلی تین روزہ دورہ میں آل پاکستان تاجر کنونشن میں شرکت کی جو کہ موجودہ مہنگائی،لوڈ شیڈنگ، تاجروں کودرپیش مسائل،ٹیکسزوغیرہ پر منعقد کی گئی تھی جس میں تمام پاکستان سے ذمہ دار عہدیداروں نے شرکت کی۔کنونشن کا مقصد تاجروں کو درپیش مسائل پر ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے

کیونکہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جب تک تاجرخوشحال نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کریگا اور نہ ملک کی معیشت آگے ترقی کر سکتی ہے۔جن ممالک کی ترقی کی ہےوہاں پرکاورباری طبقے کو خصوصی مراعات دی گئی ہے جس کی بدولت وہ ان مالک کاروباری سرگرمیوں زیادہ ہےجس کی وجہ سے بیروزگاری کم اور ملک کی معیشت مضبوط ہے۔کنونشن میں ایک قرارداد کے ذریعے متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 9:00بجے ٹائم کے حوالے حکومت نظرثانی کرے

کیونکہ یہ عید کے ایام ہے اور زیادہ تر کاروبارعید کے ایام میں زیادہ چلتے ہیں اور چونکہ گزشتہ دو سالوں میں کویڈ کی وجہ سے کاروباری حضرات پہلے سے ناقابل برداشت نقصان اُٹھا چکے ہیں اورمزید نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے اس لیے فلفور عید تک یہ فیصلہ موخر کریں اور زیادہ ترہوٹلز کا کام چونکہ شام 7:00بجے کے بعد شروع ہوتا ہے لہٰذا دو گھنٹے ہوٹل کے کاروبارکے لئے ناکافی ہے

لہذا ایسے تمام کاروبار جوکہ ان کا دورانیہ شام کے وقت زیادہ ہوتا ہے انکواستثناء دیا جائے۔ اور حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ چھوٹے کاروباروں کو بلاسود قرضے کی فراہمی یقینی بنایاجائے تاکہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ سے فعال ہوں اور ملک کی معیشت کو استحکام کی طرف لے جایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں