مردان تمباکو خریداری 27جون سے مقررہ مراکز میں شروع کرنے کا اعلان
مردان(شاہ باباحبیب عارف)مردان تمباکو خریداری 27جون سے مقررہ مراکز میں شروع کرنے کا اعلان۔تمباکو تحقیقی مرکز مردان میں بورڈ،کاشتکاروں اور کمپنی نمایندوں کا اجلاس بونیر اور مانسہرہ میں 7 اور14جولائی سے تمباکو خریداری کی جائے گی مردان پ تمباکو تحقیقاتی مرکز خان گڑھی مردان میں سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ ڈاکٹر قیضار احمد کی زیر صدارت اجلاس ھوا جس میں ٹوبیکو کمپنیز، ڈیلرز ، زمیندار تنظیموں ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر حافظ عبد الصمد نے سٹیک ہولڈرز سے تمباکو خریداری کے بارے میں رائے لی جس پر تمام ممبران 27جون کو میدانی علاقوں میں تمباکو خریداری پر متفق ہوگئے اسی طرح پہاڑی علاقوں بونیر اور مانسہرہ میں 7 جولائی اور 14جولائی کو بالترتیب خریداری شروع کرنے پر اتفاق کیاچیئرمین ٹوبیکو بورڈ منیر اعظم خان کا پیغام تمام کمپنیوں اور ڈیلروں کو دیا گیا کہ ط کمپنیاں کاشتکاروں کو خریداری کے
دوران تمام سہولتیں فراہم کریں اور قانون کے مطابق رقوم کی بروقت ادائیگیاں کریں ٹوبیکو بورڈ کے مقررہ افسران خریداری کے عمل پر نظر رکھیں اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر ٹوبیکو بورڈ کو رپورٹ کریں مزید یہ کہ پچھلے سال جن کمپنیوں نے خریداری کی اور بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی ان کو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور ان کو خریداری سے روکا جائے گا۔
اویس آفریدی اے ڈی پپلک ریلیشن پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور