مظفرگڑھ :موجودہ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کر کے غریبوں ،کسانوں اور مزدوروں کو خود کشی پر مجبور کر دیا چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد خان دستی
مظفرگڑھ (بیوروچیف)موجودہ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کر کے غریبوں ،کسانوں اور مزدوروں کو خود کشی پر مجبور کر دیا چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد خان دستی نے موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات کے خلاف ضلع کچہری چوک مظفرگڑھ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور چوروں کے ٹولے کی وجہ سری لنکا بنایا جا رہا ہے
رکشہ والے ،ریڑھی والے ،دیہاڑی دار مزدور طبقہ دو ٹائم کی روٹی کے لئے ترس گیا ہے موجودہ حکومت نے دو ماہ کے اندر 400فیصد خرد نوش کی چیزوں کو مہنگا کر دیا ہے غریب گھی،آٹا،دال نہیں خرید سکتا فیکٹریاں بند ہو رہی رہیں آئے روز منی بجٹ لایا جا رہا ہے انہوں نے اپنے جارہانہ انداز میں موجودہ حکومت پر تنقید کی
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ نیب قوانین جس میں موجودہ حکومت نے اپنے حق میں این آر او دیکر ختم کیا ہے اس کو بحال کیا جائے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل پاشا نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بہت ظلم کیا جا رہا ہے چئیرمن پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید احمد دستی نے اپنے گلے میں سوکھی روٹیوں کو خطاب کے دوران ساتھ رکھا تھا
مہنگائی کے خلاف جھنگ موڑ سے کچہری چوک تک مظاہرین کے ہمراہ بغیر قمیض پہنے اور ننگے پاؤں پہنچے مظاہرین سے امیدوار ایم پی اے ڈاکٹر عںدالرشید شیخ،میاں محمد اسماعیل بھٹہ نے بھی خطاب کیا مہنگائی کے خلاف مظاہرہ میں 2/3 ہزار لوگ شامل تھے ترجمان پاکستان عوامی راج پارٹی حافظ شاکر حسین خان سکھانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین مہنگائی کے خلاف مظفرگڑھ سے
اسلام آباد تک پیدل مارچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں مظاہرین میں محمد خان مروت،ملک ایاز کھیڑا،ملک عابد ملانہ،چاچا احمد یار نیازی ،لعل شاہ،ذیشان نور،جاوید دستی ،ملک سانول،مسرور قریشی،محمد ظفر اقبال خان گرمانی ،جاوید بلوچ، حسنین معاویہ،امیر حسن بھٹی ،قاری ذکاءاللہ،ملک مجاہد سابق کونسلر ،اجمل کالرو،محمد طارق،ساجن دستی، ودیگران پارٹی ورکرز موجود تھے