30

شیخوپورہ :میاں خالد محمود کی حلقہ میں پوزیشن مضبوط ہے بھاری اکثریت میں کامیابی ملے گی، میاں جاوید لطیف

شیخوپورہ :میاں خالد محمود کی حلقہ میں پوزیشن مضبوط ہے بھاری اکثریت میں کامیابی ملے گی، میاں جاوید لطیف

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکسان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءوفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ شیخوپورہ سٹی کے حلقہ پی پی 140کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار میاں خالد محمود کی جیت کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا جا رہا ہے ان کی انتخابی مہم بھرپور جوش و خروش سے جاری ہے

پارٹی کارکنان ڈور ٹو ڈور جاکر حلقہ کے ووٹرزکو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سمیت وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ 17جولائی کو(شیر) پر مہر لگانے پر آمادہ کررہے ہیں،جس کی وجہ سے میاں خالد محمود کی حلقہ میں پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے

اور وہ انشاءاللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضمنی الیکشن کی کمپیئن کے بعد(ن) لیگ کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میاں خالد محمود اور دیگر مسلم لیگی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے مذید کہا کہ عوامی ریلیف کے دعوے کرنے والے آج ایک بار پھر عوام کو بےوقوف بنانے کے لیے اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں انھوں نے ساڑھے تین سالہ اقتدار میں رہ کر عوام کی زندگیاں اجیرن بنائے رکھیں، انکے قول و فعل کا تضاد کھل کر قوم کے سامنے آچکا ہے

، انہوں نے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں آئی ایم ایف سے کئے گے معاہدوں کی بدولت پٹرول مہنگا ہوا جس کی وجہ سے مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ ہوا جوکہ ملکی عوام پر بدترین ظلم ہے، اب مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو صرف اور صرف ریلیف فراہم کرئے گی اسی لیے بڑی بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے تاکہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائےسکے۔ کیونکہ اب ہم عوام کو مزیدامتحان میں نہیں ڈال سکتے

اسی لیے وفاقی حکومت فوری طور پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کی سر توڑ کوشیشیں کر رہی ہے اور اسی طرح وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر انشاءاللہ یکم جولائی سے پنجاب کے تحصیل اور ضلع کے سبھی سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فری فراہمی بھی شروع ہوجائے گی جو کہ پنجاب حکومت کی طرف سے غریب عوام کو ریلیف پہنچانے کا ایک احسن اقدام ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں