23

یونین کائونسل دھابیجی میں قائم پبلک پارک پر شاپنگ سینٹر کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف جی یو آئی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ

یونین کائونسل دھابیجی میں قائم پبلک پارک پر شاپنگ سینٹر کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف جی یو آئی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ نمائندہ
یونین کائونسل دھابیجی میں قائم پبلک پارک پر شاپنگ سینٹر کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف جی یو آئی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کیجانب سے احتجاجی مظاہرہ جسکی قیادت مولانا عبد الوھاب بلوچ ، محمد عیسیٰ جوکیو, مولانا سلیم عاطف چانڈیو , مولانا عبد القادر اعوان, نے کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر ساکرو عوام کو کسی قسم کا رلیف تو نہ دے سکے مگر عوامی ملکیت پبلک پارک پر بھی قبضہ کروا رہے ہیں

دھابیجی میں صرف ایک ہی پبلک پارک تھا جہاں مسافر،بچے اور علاقہ مکین آرام اور سیر و تفریح کے لیے آتے تھے جہاں پر اب ایڈمنسٹریٹر ساکرو نے 15 دکانیں تعمیر سے قبل ہی تقریباً 20 سے 25 لاکھ فی دکان لیکر بیچ دیں ہیں جبکہ فارمیلٹی کے تحت 1 ھزار روپے ماہانہ کرایے کی مد میں لیے جائیں گے
انتظامیہ نے سرعام کرپشن کا بازار سرگرم کر رکھا ہے مگر افسوس کہ اب تک کسی اعلی حکام نے نوٹس نہیں لیا پبلک پارک مکلی پر قبضہ ہوا تو ڈی سی ٹھٹہ نے فوری طور پر نوٹس لیکر ایک ہی دن میں قبضہ ختم کروایا مگر دھابیجی پبلک پارک پر گزشتہ ایک ہفتے سے سرعام غیر قانونی تعمیر جاری ہے آئے روز احتجاج کیے جارہے ہیں

مگر اب تک ڈی سی صاحب نوٹس نہیں لے رہے انتظامیہ کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں اگر غیر قانونی تعمیرات کا کام نہ رکا تو تمام تر سیاسی پارٹیوں سے ملکر مین نیشنل ہائی وے بلاک کر دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں