47

چیئرمین صفدر آباد رانا اختر علی عرف رانانکے خاں کی اپنے بھانجے اوربہنوئ پر مبینہ ظلم کی انتہا

چیئرمین صفدر آباد رانا اختر علی عرف رانانکے خاں کی اپنے بھانجے اوربہنوئ پر مبینہ ظلم کی انتہا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)چیئرمین صفدر آباد رانا اختر علی عرف رانانکے خاں کی اپنے بھانجے اوربہنوئ پر مبینہ ظلم کی انتہا- بھانجے رانا شاہد صدیق اور بہنوئی محمد خلیل پر مبینہ جھوٹا دعویٰ دائر کردیا، رانا شاہد صدیق اور محمد خلیل کا کہنا ہے کہ انہیں ںجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں

انصاف فراہم کیا جائے- ذرائع کے مطابق چیئرمین یونین کونسل تحصیل صفدرہ آباد ضلع شیخو پورہ رانا اختر علی عرف رانانکے خاں سیاسی و سماجی کارکن کا اپنے بھانجے رانا شاہد صدیق اور ان کے والد محمد خلیل ساکن گاؤں سادوکی ضلع گوجرانولہ دونوں باپ بیٹے پر شیخوپورہ میں جھوٹا دعویٰ کردیا ہے-اس دائرکئے گئے مقدمہ میں شاہد صدیق سےان کے بچوں اور بیوی کا مبینہ طور پر ناجائز خرچہ طلب کیا گیا

جبکہ رانا اختر علی کا داماد شاہد صدیق اپنی بیوی اور اپنے بچیوں کو اپنے گھر میں رکھنا چاہتا ہے- شاہد صدیق کے موقف کے مطابق رانا اختر علی کی تمام برادری کے لوگوں اور رشتے داروں کی منت سماجت بھی کی تاکہ مصالحت کروا کر بیوی اور بچوں کو اپنے گھر واپس بھیج دیا جاۓ، اختر علی عرف رانا نکے خاں کے خلاف آواز بھی نہ اٹھائی جبکہ مصالحت کروانے کی بجائے شاہد صدیق اور ان کے والد محمد خلیل پر مبینہ طور پر خرچہ نان ونفقہ وغیرہ کا دعویٰ دائرکروادیا جبکہ بتایا گیا ہے کہ شاہد کی بیوی اور بچوں سے گھر کے اور محنت مزدوری والے کام کرواتا ہے، نہ ہی بچوں کو اس نے کسی سکول میں داخل کروایا

اور جب بھی بچوں سے ملنے گیا تو اختر علی عرف رانانکے خاں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے کہ دوبارہ ادھر نظر آئے تو جان سے ہاتھ دھوبیٹھو گے- شاہد صدیق کا کہنا ہے کہ جب میں نے کسی سے اپنے بچوں کا حال چال پوچھا تو بتایا گیا کہ اختر علی عرف رانانکے خاں نے اسکی بیوی نائلہ کے علاوہ دو بیٹیاں بھی اسی طرح سسرال کا قیمتی سامان اور زیور وغیرہ چوری کرواکے اپنے گھر بٹھا رکھی ہیں اور شاہد صدیق کی بیوی اور بچوں کے ساتھ برا برتاؤ کرتا ہے- شاہد صدیق نے اپنی درخواست میں فراہمی انصاف کی استدعا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں