59

چک نمر 15-84 میں بلیک میلر عورت کا راج اہل علاقہ کا جینا محال ، شریف لوگ لٹنے لگے

چک نمر 15-84 میں بلیک میلر عورت کا راج اہل علاقہ کا جینا محال ، شریف لوگ لٹنے لگے

خانیوال (سعید احمد بھٹی)چک نمر 15-84 میں بلیک میلر عورت کا راج اہل علاقہ کا جینا محال ، شریف لوگ لٹنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 15-84 ایل میں نجمہ نامی عورت کی بلیک میلنگ اور غنڈہ گردی عروج پر ہونے سے شریف النفس لوگ شدید مشکلات کا شکار ہونے لگے ۔ آئے دن بلیک میلنگ ،ڈرانا دھمکانا ،

حراسان کرنا نجمہ نامی عورت نے معمول بنا لیا۔نجمہ نامی عورت نے شریف لوگوں کے مکانوں اور پلاٹس پر ڈرا دھمکا کر قبضہ کرنا شروع کر دیا۔جھوٹے پرچے ایف آئی آر اس نے اپنے معمول کا حصہ بنا لیا ہے ۔ چند روز پہلے نجمہ نامی عورت نے چند مقامی با اثر لوگوں کی شہ پر اپنے ہمسائے حافظ عمر کے مکان پر قبضہ کرنی کی خاطر عمر نامی شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زنا بالجبر اور دیگر سنگین الزام پر مبنی جھوٹی ایف آئی آر اور سیشن عدالت عظمی میں رٹ بھی درج کروا دی ۔

جس پر عدالت عظمی اور ایس پی کمپلین نے میرٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے حافظ عمر کو بے گناہ ثابت کر دیا ۔ اب نجمہ نامی عورت پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، آئے دن اوباش لوگوں کی مدد راستہ روکنا مکان کی دیواریں گرانا ، گالم گلوچ کرنا معمول بنا لیا ہے جس کا مقصد حافظ عمر نامی شحض کو ڈرا دھمکا کر مکان پر قبضہ کرنا ہے،
حافظ عمر حافظ فاروق اور دیگر اہل علاقہ نے چیف جسٹس ، وزیر اعلٰی پنجاب ،آر پی او ملتان ، ڈی پی او خانیوال سے بلیک میلر عورت کی بلیک میلنگ اور بے جا حراساں کیے جانے پر تحفظ کی اپیل کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں